امریکی جنگی جہاز مشرق وسطیٰ بھیجنے کا حکم، زمینی میزائل دفاعی نظام میں اضافہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مشرق وسطیٰ میں جنگی جہاز بھیجنے کے حکم سے امریکی فوج نے خطے میں زمینی میزائل دفاعی نظام میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن بھی پینٹاگون مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران، حماس اور حزب اللہ کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر امریکی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خبر کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بحریہ کے اضافی کروزر اور ڈسٹرائر بھیجنے کی منظوری دے دی ہے جو مشرق وسطیٰ اور یورپ کو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے، امریکی افواج کی حفاظت اور اسرائیل کی حفاظت کے لیے امریکی دفاعی انداز میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔بیان کے مطابق، ایڈجسٹمنٹ کے کام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ امریکہ مختلف ہنگامی حالات کا جواب دینے کے لیے تیار رہے۔پینٹاگون کے مطابق ان اقدامات کا مقصد امریکی فوج کی سلامتی اور اسرائیل کی سلامتی کو بہتر بنانا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔