اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلباء کے لیے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 41 ممالک میں کم از کم 633 ہندوستانی طلباء کی موت ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ 172 اموات کینیڈا میں ہوئی ہیں۔ پرتشدد حملوں میں 19 طلباء اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ یہ معلومات ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے لوک سبھا کے مانسون اجلاس کے دوران دی۔
وزیر خارجہ نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ کینیڈا میں سب سے زیادہ 172 ہندوستانی طلباء کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد امریکہ میں 108 طلباء کی موت ہو گئی۔ گزشتہ 5 سالوں کے دوران برطانیہ میں 58، آسٹریلیا میں 57، روس میں 37 اور جرمنی میں 24 طلباء کی موت ہوئی ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک پرتشدد حملوں میں 19 طلباء اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ مس کے بعد امریکہ میں 6 اور آسٹریلیا، برطانیہ، چین اور کرغزستان میں ایک ایک طالب علم جان کی بازی ہار چکا ہے۔
168