اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ شہید پولیس افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج کا دن بہادر پولیس افسران اور جوانوں کی جرات اور بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے ۔ پولیس کے جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں، پولیس کے جوانوں نے ہمیشہ قوم کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پولیس کے شہداء قوم کا فخر ہیں، پوری قوم شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے۔
105