احتجاج رنگ لے آیا،بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجدمستعفی،بھارت روانہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)احتجاج رنگ لے آیا،بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر ڈھاکہ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے بھارت کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو آرمی چیف کی جانب سے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی گئی، بنگلہ دیشی آرمی چیف وقارالزمان کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد اور ان کی بہن گنابھابن (وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ) سے فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت گئی ہیں۔
مظاہرین نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا، ان پر قابو پانے کے لیے پولیس اور فوج کی بھاری نفری سڑکوں پر موجود تھی۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 300 تک پہنچ گئی۔بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کے مطابق 14 پولیس اہلکاروں سمیت 95 افراد ہلاک ہوئے۔ حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کل 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
فوج نے اتوار کی شام دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں نئے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو کا اعلان کیا جب کہ مظاہروں کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئیں۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے والے طلبہ کو دہشت گرد قرار دے دیاتھا
قبل ازیں موجودہ آرمی چیف وقار الزماں نے ہفتے کے روز ڈھاکہ میں فوجی ہیڈ کوارٹر میں افسران سے کہا کہ بنگلہ دیشی فوج عوام کے اعتماد کی علامت ہے۔
فوج کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کی خاطر اور ریاست کی کسی بھی ضرورت میں کرے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔