برطانیہ کا حسینہ واجد کو سیاسی پناہ دینے سے انکار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) مستعفی ہو کر بھارت جانے والی بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی مشکلات میں مزید اضافہ، برطانیہ نے سیاسی پناہ دینے سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا بھارت پہنچنے کے بعد اگلا پڑائو لندن تھا جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہوتی یا پھر فن لینڈ ان کی اگلی منزل ہوتی۔ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے ملکی پالیسی کی وجہ سے برطانیہ پہنچ کر سیاسی پناہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔ واضح رہے کہ نئی پالیسی کے تحت سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو عارضی طور پر برطانیہ کے بجائے کسی دوسرے ملک میں رہنا ہوگا، جہاں ان کے رویے اور سیاسی پناہ کے مقاصد کا جائزہ لیا جاتا ہے اور پھر انہیں سیاسی پناہ دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے برطانیہ نے حسینہ واجد کو پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے واضح رہے بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا بھی منسوخ کردیا ہے تاہم امریکا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔