بنگلہ دیشن واقعہ کی وجہ ظلم ،پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر کا خاتمہ ہونا چاہیے،عمران خان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جیل میں ملاقات کرنے والے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 6 وکلا نے کانفرنس روم میں ایک گھنٹہ ملاقات کی، وکلاء کے وفد میں انتظار پنجوٹھا، زبیر کسانہ، معظم بٹ، سہیل سلطان، سمیر کھوسہ اور ہارون ارشاد جنجوعہ شامل تھے۔
ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ انتظار پنجو تھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے صوابی جلسہ میں کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 13 اگست کی رات پاکستان کے جھنڈے لے کر باہر نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا اس کی اصل وجہ ظلم ہے۔
انتظار پنجو تھہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن سے قبل ہونے والے تمام مظالم پر عوام خاموش رہے، 9 مئی کو بنائے گئے بیانیے کا عوام نے الیکشن میں جواب دیا اور اب عوام دھاندلی زدہ الیکشن پر سخت ناراض ہیں۔ .
انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ان فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے، مہنگائی نے عوام کی معیشت کو کمزور کیا ہے، بنگلہ دیش میں بھی اس کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جبر کی پالیسی ختم کی جائے۔
انتظار پنجو تھہ نے کہا کہ کرپشن پر بانی پی ٹی آئی کی پالیسی زیرو ٹالرنس ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن پر کمیٹی بنائی گئی ہے اور وہ اس پر کام کرے گی، علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا میں اچھا کام کر رہے ہیں اور علی امین گنڈا پور نے بھی کرپشن پر کام کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔