حزب اللہ کی جلد حملہ کرنے کی دھمکی،اسرائیلی قصبوں میں الارم بج گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ جلد ہونے والا ہے اور حملے کے وقت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل جنگی طیاروں سے لبنانی فضائی حدود میں سانڈ بیریئر توڑ کر خوف و ہراس پھیلانا چاہتا ہے۔ ایک بات تو واضح ہو گئی ہے کہ نیتن یاہو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم اسرائیل کو اکیلے جواب دیں، ہوسکتا ہے کہ ہم پوری مزاحمتی جماعت کے ساتھ مل کر اسرائیل کو جواب دیں، اسرائیل کو ہمارا جواب آئے گا اور وہ سختی سے آئے گا۔حسن نصراللہ نے کہا کہ شمال میں اسرائیل کی کیمیکل اور فوڈ فیکٹریاں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں تباہ ہو سکتی ہیں، اسرائیلی حملے میں کمانڈر فواد شکر کی شہادت سے حزب اللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حماس سمیت حزب اللہ کو بڑا نقصان پہنچا۔ دوسری جانب حسن نصراللہ کے بیان کے بعد اسرائیلی قصبوں میں الارم کے سائرن بج گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔