ایران اور تحادیوں کے حملے کا خطرہ ،اسرائیل نے زیر زمین ہسپتال فعال کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حیفا شہر میں عارضی طور پر ایک بڑا زیر زمین ہسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں مریضوں کے سینکڑوں بستر لگائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس جگہ پر ہسپتال بنایا گیا ہے وہ پارکنگ پلازہ ہے جسے اسرائیل کے رامبم میڈیکل سینٹر نے 2006 میں اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ کے دوران تعمیر کیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق اسپتال میں 2 ہزار افراد کے لیے بستر ہیں اور تمام ضروری اشیا اور طبی آلات اسپتال میں محفوظ ہیں تاہم اس وقت اسپتال میں کوئی بھی مریض زیر علاج نہیں ہے۔ خبر کے مطابق ایران اور اس کے اتحادیوں کے ممکنہ حملے کے بعد زخمیوں اور دوسرے اسپتالوں میں زیر علاج افراد کو یہاں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بعد ایران اور اس کی اتحادی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیل سے انتقام کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔