اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں التا بعین اسکول پر مہلک حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں اسکول پر حملے کے حوالے سے اسرائیلی حکام سے رابطے میں ہے، اسرائیل نے کہا ہے کہ حملے میں حماس کے سینیئر اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، اس حوالے سے اسرائیلی حکام سے مزید معلومات حاصل کر رہا ہے۔دوسری جانب حماس نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کر دیا کہ نشانہ بنایا گیا عمارت کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسکول پر اسرائیلی حملے میں 120 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 39 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید اور 91 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
191