اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے میں ناکام ہو چکے ہیں، امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو معیشت بھی نہیں سدھرے گی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین حقیقی معنوں میں پاکستان کا دوست ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چینیوں نے کہا ہے کہ ہم ہر شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، چین زراعت کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملکی معیشت کو اٹھائیں گے، شہباز شریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کر سکے، ملکی استحکام ضروری ہے ورنہ عدم استحکام کا دور آئے گا۔