پاکستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کا تگڑا سپیل ،نشیبی علاقے زیر آب

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لاہور میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی جب کہ نارووال، پتوکی، منچن آباد اور دیگر شہروں میں تیز بارش سے سڑکیں تالاب کی طرح نظر آنے لگیں۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ بارش کے باعث ہری پور کے ندی نالوں اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور ندی نالوں میں طغیانی سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ملکہ کوہسار مری آنے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
سی ٹی او مری بینش فاطمہ نے کہا ہے کہ مری میں داخلے کے لیے پبلک سروس گاڑیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس، فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہے، بڑی گاڑیوں کے داخلے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے وائپرز اور لائٹس کو درست حالت میں رکھیں، پھسلن سڑکوں اور خطرناک موڑ کی وجہ سے تیز رفتاری سے گریز کریں
بینش فاطمہ نے کہا کہ سیاح اپنی گاڑیاں سڑک پر کھڑی نہ کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک وارڈنز اور ضلعی پولیس افسران سے تعاون کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔