20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ حکومت آ سکتی ہے،شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کردی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگست اور ستمبر کے مہینے بہت بھاری ہوں گے، 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ حکومت آ سکتی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 31 اگست بہت اہم ہے، حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے، میں 31 اگست سے پوری طرح متحرک ہو نگا، 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ حکومت آسکتی ہے، حکومت کے حوالے سے نئے انٹرویوز بھی شروع ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی کو توسیع نہیں دیں گے، شہباز شریف کے پاس اختیار نہیں اور کوئی ان کی بات نہیں سنتا، حکومت کی کارکردگی خاک ہو چکی ہے، عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، ملک میں استحکام پارٹی آئی لیکن ان کو استحکام کے سپیلنگ بھی نہیںپتہ
انہوں نے کہا کہ جیتنے والوں کو ایک منصوبے کے تحت لایا گیا، میرے ووٹ نکالے گئے اور میں ہار گیا، میں نے ہار مان لی ہے، جو ہونے جا رہا ہے وہ بہت غلط ہے، معیشت مکمل تباہ ہوچکی ہے

انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ گیٹ نمبر 4 والے مجھے اٹھائیں گے، میں ایک بندے سے تعلق رکھتا ہوں، میرا پوری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، رہنما اور کارکنوں کو الگ کیا جائے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔