پاکستان کا77 واں یوم آزادی آج ملی جو ش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)آج ملک بھر میں 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، تحریک پاکستان کے جذبے کے تحت کام کرتے ہوئے ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کی تجدید کی جا رہی ہے۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، جس میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی سلامتی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔
یوم آزادی کے موقع پر سرکاری و نجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں، بازاروں اور عوامی مقامات کوسر سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے جگمگا دیا گیا جب کہ قومی پرچم، پینٹنگز، بانی پاکستان کی تصویریں، پوسٹرز اور بینرز بھی نظر آئے۔
یوم آزادی کے سلسلے میں بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئیں مل کر عہد کریں کہ کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، آئیں مل کر پاکستان کو آگے لے کر چلیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس کے علاوہ انہوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملکی سالمیت، ترقی و خوشحالی، استحکام کے لیے دعا کی، انہوں نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، اس کے علاوہ مریم نواز شریف نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔