بھارت میں لاقانیت کا راج ،عصمت دری، قتل کے واقعات بڑھنے لگے 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انڈیا میں نریندر مودی حکومت کے دور میں بھارت انتہائی نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جہاں زیادتی کے بعد قتل کے واقعات میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارت میں ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا، ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ بھارتی ریاست بنگال میں پیش آیا۔کلکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کا واقعہ کلکتہ شہر کے آر جی کار میڈیکل لاج اینڈ ہسپتال میں پیش آیا۔فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (فورڈا) کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سرویش پانڈے نے ملک بھر میں کہا کہ ہندوستان بھر میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد ہیلتھ ورکرز کے لیے بہتر تحفظ کا مطالبہ کرنے کے لیے ہڑتال کر دی ہے۔

تقریباً 300,000 ڈاکٹر اس احتجاج میں شامل ہو چکے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مزید اس میں شامل ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے 2015 کے سروے میں پتا چلا ہے کہ بھارت میں 75 فیصد ڈاکٹروں کو کسی نہ کسی طرح کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا، بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق، 2022 میں مجموعی طور پر 31,516 ریپ کے واقعات ہوئے۔ واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں، اوسطاً روزانہ 86 کیسز۔اس سے قبل بھارت کو دنیا کا ریپ کیپیٹل کہا جاتا رہا ہے، بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے لیکن مودی سرکار اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل میں مصروف ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔