اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رشد ندیم کا کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پرتپاک استقبال کیا۔گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نے تالیاں بجا کر ارشد ندیم کا پرتپاک اور تاریخی انداز میں استقبال کیا۔اس موقع پر ایک لاکھ سے زائد افراد نے قومی ترانہ پڑھ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ارشد ندیم کو بزنس مین علی شیخانی اور دیگر کی جانب سے 30لاکھ روپے کے پلاٹ تحفے میں پیش کیے گئے، ارشد ندیم کے اہل خانہ کو آئی فون 15 بھی دیا گیا اور آخر میں معروف فنکار عاطف کی جانب سے میوزک پروگرام پیش کیا گیا۔ اسلم ودیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔قبل ازیں ارشد ندیم اپنے کوچ کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے پی اے ایف شارع فیصل بیس کراچی پہنچے، بعد ازاں انہیں خصوصی پروٹوکول میں گورنر ہاؤس لے جایا گیا۔
214