پاکستان میں موسلا دھار بارش،نشیبی علاقےزیرآب آگئے،فصلیں تباہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ملک میں مون سون کا نیا اسپیل داخل ہوگیا، مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
موسلا دھار بارشوں سے پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان میں طغیانی، مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ناروال، شکر گڑھ اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہر موسلا دھار بارشوں سے زیر آب آگئے، شکر گڑھ نالہ بیان میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جب کہ پانی کی سطح مسلسل بلند ہونا شروع ہوگئی
دوسری جانب کاغان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں سے کئی دیہات کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے اضلاع کوہلو، ہرنائی، سبی، بولان، جھل مگسی اور نصیر آباد میں بارشوں اور طوفانی طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے شہری علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلاب کے متوقع خطرے کے پیش نظر این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
سندھ، لاڑکانہ، دادو، نواب شاہ اور خیرپور شدید بارشوں سے زیر آب آگئے، سیلابی نالے ٹوٹنے سے کئی دیہات میں پانی داخل ہوگیا، مواصلاتی سڑکیں اور فصلیں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔