فیض حمید کی گرفتاری، 3ریٹائرڈ فوجی افسران زیرحراست،تحقیقات شروع،آئی ایس پی آر

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری کے بعد 3 ریٹائرڈ فوجی افسران کو حراست میں لے لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تینوں ریٹائرڈ افسران فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، تینوں ریٹائرڈ افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 3 ریٹائرڈ افسران فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، یہ افسران مخصوص سیاسی مفادات کی ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے، تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے افسران میں بریگیڈیئر (ر) غفار، بریگیڈیئر (ر) نعیم اور کرنل (ر) عاصم شامل ہیں، دونوں بریگیڈیئرز کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے ہے
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ تینوں افسران کو کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا جب کہ ان ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔