اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزارت قومی صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک سے آنے والے خیبرپختونخوا کے شہری میں ایم پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر اس کے نمونے ٹیسٹ کر کے تصدیق کے لیے بھیج دئیےگئے ہیں۔
وزارت حکام کے مطابق متاثرہ شخص میں ہلکی علامات ہیں جب کہ ان کے سیمپل لینے کے لیے اس کے رابطے میں آنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
وزارت قومی صحت کے ترجمان نے کہا کہ تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وائرس کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کریں، بارڈر ہیلتھ سروسز کو بھی تمام داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کانگو اور افریقہ کے دیگر مقامات پر ایم پاکس کی نئی قسم کے پھیلنے کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا ہے۔ کچھ افریقی ممالک میں بچوں اور بڑوں میں Mpox کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
118