اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی شدت پسندوں نے متعدد فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے شدت پسند یہودیوں کے حملوں کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 92 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق شہداء میں 33 فیصد بچے اور 18.4 فیصد خواتین ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل نے 198 سرکاری عمارتوں، 117 تعلیمی اداروں، 610 مساجد، 3 گرجا گھروں، 150،000 رہائشی یونٹس، 206 آثار قدیمہ کے مقامات، 34 کھیلوں کے مراکز، 3000 کلومیٹر سے زیادہ بجلی کی ترسیل کے نظام پر حملہ کیا۔. اور 700 پانی کے کنویں تباہ ہو گئے۔اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کے 34 ہسپتالوں اور 68 مراکز صحت کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے وہ ناکارہ ہو گئے۔