ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کی عصمت دری ، بھارت میں ڈاکٹرز سراپا احتجاج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی شہر کلکتہ میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے وحشیانہ ریپ اور قتل کے خلاف بھارت بھر کے ڈاکٹر سراپا احتجاج ہیں۔احتجاج میں کئی شہروں میں طبی سہولیات بند کر دی گئی ہیں اور انڈین ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہنگامی خدمات کے علاوہ آج 24 گھنٹے کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شہر میں بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں بھی احتجاج کر رہی ہیں۔خاتون ڈاکٹر کے قتل کی تحقیقات بھی جاری ہیں جب کہ بھارتی سی بی آئی نے 4 ڈاکٹروں اور کالج کے سابق پرنسپل کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھارت کے شہر کلکتہ کے ایک میڈیکل کالج کے کمرے سے 31 سالہ لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کی لاش ملی تھی۔لاش کے پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے مختلف اسپتالوں میں کام چھوڑ دیا اور بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔