روس میں 7.2 شدت کا زلزلہ،سونامی الرٹ جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق روس کے شمالی ساحلی علاقوں سمیت پیٹرو پاولوسک کامچٹکا کا شہر اس طاقتور زلزلے کے مرکز کے قریب تھا جس کے باعث اسی شہر میں زلزلے کے جھٹکے زیادہ محسوس کیے گئے۔جبکہ محکمہ ارضیاتی کا کہنا ہے کہ زلزلہ شہر سے 55 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18 میل تھی، طاقتور جھٹکے 100 کلومیٹر دور تک محسوس کیے گئے۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور ریسکیو اہلکاروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔خبر کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔مقامی ایمرجنسی اتھارٹی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ "زیادہ تر آفٹر شاکس سمجھ سے باہر ہیں، لیکن ہم مکمل چوکس ہیں۔”

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔