پاکستان کے دارالحکومت میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا منصوبہ تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے دارالحکومت میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ، وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کو اس حوالے سے جلد از جلد قابل عمل تجویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ مجوزہ منصوبہ اگلے سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے منصوبے کا حصہ نہیں ہے۔کرکٹ بورڈ طویل المدتی منصوبے کے تحت کرکٹ سٹیڈیم بنانا چاہتا ہے۔ کرکٹ کھیلنے والے بڑے ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جس کے دارالحکومت میں بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے کرکٹ اسٹیڈیم نہیں ہے۔

وفاقی ترقیاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے ابتدائی منصوبے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے زمین کی شناخت سمیت تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے بعد جلد حتمی پلان وزیر داخلہ کو پیش کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ اسلام آباد میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے ماضی میں متعدد کوششیں کر چکا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر کئی بار غور کیا گیا۔

وفاقی حکومت اور پی سی بی کے تحت متعدد اجلاس ہوئے لیکن حقیقت میں یہ منصوبہ کاغذوں سے آگے نہ بڑھ سکا۔اسلام آباد میں پہلے کرکٹ اسٹیڈیم کا منصوبہ 2011 میں اس وقت کے چیئرمین سی ڈی اے ٹاسک فورس فیصل سخی بٹ نے بنایا تھا۔ ابتدائی طور پر شکرپڑیاں میں زمین کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن بعد میں اس منصوبے کو روک دیا گیا۔اب یہ زمین پاک فوج کے زیر انتظام ہے۔ بعد ازاں چیئرمین پی سی بی نجم سہتی اور ذکاء اشرف کی جانب سے بھی اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے کوششیں کی گئیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے 2022 میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے پیش نظر اسٹیڈیم بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca