پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، آپریشن کے دوران 3 جوان شہید اور 5 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5 خوارج ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جانب موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت دے گی۔ نہیں دیں گے
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔