نیتن یاہو کے بیانات کے اسرائیل غزہ سے فوجی انخلاء کیلئے تیار ہے،امریکہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قطر سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اینٹونی بلینکن کا کہنا تھا کہ غزہ سے اسرائیلی دفاعی فورس کے انخلاء پر اتفاق دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں ہوا ہے تاکہ غزہ جنگ بندی معاہدے کو قریب لایا جا سکے۔انٹونی بلینکن نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی دفاعی افواج کے انخلاء کے شیڈول اور مقام سے متعلق معاہدہ بالکل واضح ہے اور اسرائیل نے اس پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر تین مرحلوں میں عمل درآمد کیا جائے گا اور غزہ سے اسرائیلی دفاعی افواج کا انخلاء ہوگا۔ انٹونی بلینکن نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران انہیں امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی کے معاہدے سے اتفاق کرنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔