لاہورسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی۔
لاہور میں رات گئے موسلادھار بارش سے لکشمی چوک، مال روڈ، جیل روڈ، باغبانپورہ، تاج پورہ، اقبال ٹاؤن اور چوبرجی متاثر ہوئے۔
صوبائی دارالحکومت میں رات گئے ہونے والی بارش نے رنگ جمادیے، موسم گرما کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں، جب کہ حبس سے نجات ملتے ہی شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔
دوسری جانب مریدکے، کندیاں، چشمہ اور قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جب کہ مون سون کی بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچا دی، خضدار میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، ناہموار علاقوں میں سیلابی صورت حال برقرار ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل چھائے، نشیبی علاقے زیرآب آگئے، گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جب کہ سندھ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر، کوٹلی میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جب کہ ملحقہ آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔