تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ،ریڈ زون سیل کردیا گیا،سکولوں میں چھٹی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے جلسے کی کال پر پولیس نے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا ہے اور سکولوں میں چھٹی دے دی گئی جب کہ اسلام آباد جانے والی سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔
ریڈ زون کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث مارگلہ روڈ کے انٹری پوائنٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا د ئیے گئے، ٹی چوک پر کنٹینرز لگا کر روڈ بلاک کر دی گئی، ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ ایونیو کو کھولا گیا۔
دوسری جانب کلر کہار انٹر چینج سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا جب کہ راوی تال پلازہ سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے کو لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ ڈبل روڈ کو بھی پولیس نے مکمل طور پر سیل کر دیا ہے جس کے باعث سڑکیں بلاک ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جبکہ متبادل راستوں پر راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں دفعہ 144 24 اگست تک نافذ ہے اور انتظامیہ نے شہر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کے لیے جاری کیا گیا این او سی بھی منسوخ کر دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔