7 سال کی عمر میں حفظ کرنا شروع کیا اور 9 سال کی عمر میں مکمل کیا،اداکارہ لائبہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا تھا۔
اداکارہ لائبہ خان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حافظ قرآن ہیں، والدین کی خواہش پر 7 سال کی عمر میں حفظ کرنا شروع کیا اور 9 سال کی عمر میں مکمل کیا۔
لائبہ کا کہنا تھا کہ میں بچپن میں حفظ نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے اپنی والدہ کی خواہش پر اسے حفظ کیا اور جب میں نے قرآن پاک پڑھنا شروع کیا تو میں بہت متاثر ہوئی کیونکہ میرا حافظہ بہت اچھا ہے اس لیے میں نے 2 سال میں حفظ مکمل کرلیا۔
شوبز میں آنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میٹرک کے بعد میں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ اداکارہ ایمان کے ڈرامے کے سیٹ پر گئی، اسی سیٹ پر کاسٹنگ ہیڈ نے مجھے اداکاری کی پیشکش کی جسے میں نے پہلے انکار کر دیا۔ لیکن پھر اس دوران میں نے اداکاری شروع کر دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com