اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کے وزیر خاجہ نے مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کر لیا ، تاہم غزہ جنگ بندی معاہدے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ،واشنگٹن روانگی سے قبل اینٹونی بلینکن کا کہنا تھا کہ اسرائیل اختلافات کو کم کرنے کی امریکی تجویز کی حمایت کرتا ہے اور اگر حماس اس تجویز کو قبول کرتی ہے تو وہ معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے واضح مفاہمت پر کام کریں گے۔خبر رساں اداروں کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات کا نیا دور رواں ہفتے متوقع ہے۔دوسری جانب غزہ سٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ کے پناہ گزین اسکول پر بھی بم گرائے گئے جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے لبنان کے شہر صیدا میں ڈرون حملہ کیا جس میں الاقصیٰ بریگیڈ کا کمانڈر شہید ہو گیا۔
93