اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مختلف صوبوں میں چھاپوں کے دوران ایرانی حکام نے داعش کے 14 دہشتگردوں کو دھر لیا ، ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش سے وابستہ دہشت گردوں کی گرفتاریاں تہران، البرز، فارس اور خوزستان صوبوں سے کی گئیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو فارس اور باقی 7 کو دیگر تین صوبوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔خبر میں ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ داعش خراسان کے دہشت گردانہ حملے سے چند روز قبل ایران میں داخل ہوئی تھی۔خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
44