اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ بھائیوں کے معاملے میں حکومتی اداروں کی بے بسی کو افسوناک قراردیدیا

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ہائیکورٹ نے لاپتہ بھائیوں کے معاملے میں حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوسناک قرار دیا۔
اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری سماعت کا حکم جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 6 جون سے لاپتہ ہونے والے اظہر مشوانی کے بھائیوں کے بارے میں کچھ نہیں مل سکا۔ عدالت نے حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوسناک قرار دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس معاملے پر اٹارنی جنرل کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔ عدالت کے سامنے حکومت کی جانب سے کمزور جواب دیا گیا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں فریقین کی جانب سے عدم توجہی افسوسناک ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کے جزوی دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ اگلی سماعت کے لیے دستیاب بینچ کے سامنے کیس کو شیڈول کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔