بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 21دہشتگرد ہلاک، 14 جوان شہید

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 21دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردی کے حملوں میں 14 جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان میں کئی سنگین کارروائیاں کرنے کی کوشش کی۔
دشمن اور دشمن قوتوں کی ایماء پر، دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کو تباہ کرنے کے لیے کی گئیں، جن میں زیادہ تر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ خاص طور پر موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں دہشت گردی میں بے شمار بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
دہشت گردوں نے موسیٰ خیل میں ایک بس کو روک کر بلوچستان میں کام کرنے والے معصوم شہریوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری جوابی کارروائی کی اور کلیئرنس آپریشن میں 21 دہشت گرد مارے گئے۔ تاہم آپریشنز کے دوران 14 بہادر سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں گنوا بیٹھے، جن میں 10 سیکیورٹی فورسز اور 4 قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان گھناؤنے اور بزدلانہ کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ، معاونین اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔