شردھا کپور سپراسٹارہریتھک روشن کے گھرکیوں منتقل ہونے والی ہیں؟؟

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ کی نئی بلاک بسٹر فلم ‘استری 2’ کی ہیروئن شردھا کپور بہت جلد سپر اسٹار ہریتھک روشن کے گھر منتقل ہونے والی ہیں۔
شردھا کپور نے اپنی حالیہ فلم ‘ا ستری 2’ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے باکس آفس اور شوبز کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔
اس فلم کی غیر معمولی کامیابی نے جہاں شردھا کپور کو ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں پروان چڑھایا ہے وہیں اب اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی میں بھی کچھ تبدیلیاں کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور بہت جلد اکشے کمار کی نئی پڑوسی بننے والی ہیں، اداکارہ ممبئی کے شہر جوہو میں ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اکشے کمار بھی اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ اور اپنے بچوں کے ساتھ اسی عمارت میں ایک پرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی اہلیہ نتاشا دلال اور بیٹی کے ساتھ ہریتک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوں گے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔
واضح رہے کہ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘استری 2’ نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 589 کروڑ روپے کما لیے ہیں جب کہ فلم کی کمائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com