8 ستمبر کو تحریک انصاف کا جلسہ ہماری مرضی کے مطابق ہوگا،فیصل کریم کنڈی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو تحریک انصاف کا جلسہ ہماری مرضی کے مطابق ہوگا۔
گورنر کے پی کے نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم چاہیں تو علی امین گنڈا پور کے پی کے سے جلسے کے لیے نکل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے ہماری مرضی کے بغیر جلسہ نہیں کر سکتے اور ان کے الفاظ سے کبھی جلسہ نہیں ہو سکتا، تحریک انصاف بدستور انارکی پارٹی بنی ہوئی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔ اس سے قبل داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی کال مس ہو جائے تو پی ٹی آئی رہنما فوراً ان کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ وہ اپنے ماضی کا بدلہ انصاف کے ساتھ لے رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔