جیل انتظامیہ نے عمران خان سے سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید کردی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید کردی۔
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، انہیں 2 مزدور دیے گئے ہیں جو دن کے اوقات میں دستیاب ہوتے ہیں، عمران خان کی سیکورٹی اور صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو روزانہ ایک انگریزی اخبار دیا جاتا ہے، ان کے پاس ورزش کے لیے مشین اور پیدل چلنے کی جگہ بھی ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی کو کھانے کے لیے علیحدہ کچن دیا گیا ہے، ان کی سیکورٹی کے لیے عملہ ہمہ وقت موجود ہے، ان کے لیے پڑھنے کے لیے کتابیں بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیل میں کھلے نالے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں کی موجودگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے جیل مینول کے تحت تمام سہولیات دستیاب ہیں، عمران خان کو ہفتے میں دو بار فیملی، وکلا اور سیاسی ملاقاتوں کی اجازت ہے۔ ان کے پاس ٹیلی ویژن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca