ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پابندی عائد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برازیل کی عدالت نے ایلون مسک سے جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تاہم ایلون مسک نے اس مقصد کے لیے برازیل میں دفتر کھولنے سے انکار کردیا۔برازیل کی سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈر مورس نے قومی ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کو فوری طور پر ملک بھر میں XK سروسز کو بند کرنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ فراہم کرنے والوں کو X ایپلی کیشنز کو بلاک کرنے کے لیے تکنیکی رکاوٹیں ڈالنے کا بھی حکم دیا۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ X کے برازیل میں 22 ملین سے زیادہ صارفین ہیں۔واضح رہے کہ ایلون مسک رواں ماہ کے آغاز میں برازیل میں اپنے کاروباری معاملات پہلے ہی بند کر چکے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج مورس نے سنسر شپ کے حکم کو نافذ کرنے کے لیے کمپنی کے قانونی نمائندے کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔