برطانیہ،اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے 30لائسنس معطل

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کے لائسنسوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ 350 میں سے 30 لائسنس معطل کرتے ہوئے اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ برطانیہ فوری طور پر اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے 30 لائسنس معطل کر دے گا۔معطل شدہ لائسنسوں میں لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے پرزوں کی برآمد کے لائسنس شامل ہیں۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ یہ معطلی اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل کی منسوخی یا اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی نہیں ہے، اس اقدام سے اسرائیل کی سلامتی متاثر نہیں ہوگی۔برطانوی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ واضح طور پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔