امریکہ نے وینزویلا کے صدر کا طیارہ قبضے میں لے لیا

اردو ورولڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ یہ طیارہ غیر قانونی طور پر خریدا گیا تھا،امریکی حکام نے مادورو اور ان کی حکومت کے ارکان کے زیر استعمال Dussault Falcon 900 EX نجی طیارہ فلوریڈا پہنچا دیا ہے۔اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ انصاف نے ایک طیارہ ضبط کر لیا ہے جس کے بارے میں ہم الزام لگاتے ہیں کہ ایک کمپنی نے $13 ملین میں غیر قانونی طور پر خریدا تھا۔

میرک گارلینڈ نے مزید کہا کہ یہ طیارہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کے ساتھیوں کے استعمال کے لیے امریکہ سے اسمگل کیا گیا تھا۔ریاستہائے متحدہ نے طیارے کو ضبط کرنے کے لیے ٹریکنگ سائٹ lightRadar24 کی مدد لی، جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ مئی 2023 سے وینزویلا کے ایک فوجی اڈے سے خصوصی طور پر پرواز کر رہا تھا۔ٹریکنگ سائٹ کے مطابق طیارے نے کل صبح سینٹو ڈومنگو سے فورٹ لاڈرڈیل کے لیے اڑان بھری جس کے بعد امریکی حکام نے فورٹ لاڈرڈیل ہوائی اڈے سے طیارے کو قبضے میں لے لیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔