اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے لیے سات ارب ڈالر کے قرضے کے پروگرام کی منظوری مزید موخر کر دی گئی۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر میں ہونے والے مزید اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے جب کہ بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کو ہونے والے اجلاسوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
9 ستمبر کو ہونے والے IMF کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بھوٹان کیس اور 13 ستمبر کو ہونے والے IMF ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کے معاہدے پر 12 جولائی کو دستخط کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پورا کرنے میں تاحال مشکلات کا سامنا ہے اور پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کے ایجنڈے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کے لیے پر امید ہے جب کہ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پر کرنے کے لیے ایڈوانس مرحلے پر ہیں اور قرضہ پروگرام کا آغاز اسی ماہ کردیا جائے گا۔
42