اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ادارہ سب کا ہے صرف آرمی چیف کا نہیں، پوری قوم کے لیے ضروری ہے کہ ادارہ مضبوط ہو، جو دشمن نہیں کر سکا. یہ خود کر کے ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کرپٹ اور نااہل لوگوں کو اداروں پر بٹھایا گیا تو قوم تباہ ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش نے وائٹ واش کر دیا، محسن نقوی کی کیا اہلیت ہے بڑے صاحب نے اپنا چیئرمین پی سی بی لگایا، یہ کرپٹ اور فراڈیا ہے، اس نے الیکشن اور گندم کا فراڈ کیا، اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بڑے صاحب نے لگایا۔ انہوں نے کرکٹ کا بیڑا غرق کر دیا، رمیز راجہ میرا رشتہ دار نہیں، وہ پروفیشنل کرکٹر تھا جسے میں نے چیئرمین پی سی بی بنایا۔
عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے نیب ترمیمی اپیل کا فیصلہ ڈھائی ماہ سے محفوظ کر رکھا ہے، انتظار ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس میں مجھے سزا ہو تو نیب ترمیمی فیصلہ سنائیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے القادر یونیورسٹی کا بڑا عطیہ روک دیا تاکہ یونیورسٹی بند ہو، القادر یونیورسٹی بند ہو تو میرا کوئی نقصان نہیں ہوگا
عمران خان نے کہا کہ مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، تین دوروں کے علاوہ ایک سیل میں رہتا ہوں، میری سیل تندور بن جاتی ہے، کبھی نہیں کہا کہ مسائل ہیں، بچوں کو بات کرنے کی اجازت نہیں، صرف اس کی شکایت کی ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ پر حملہ کررہے ہیں، سپریم کورٹ ہی واحد شناخت رہ گئی ہے، اب اسے تباہ کرنے جارہے ہیں، سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، ہم ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
165