اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بلوچستان کی صورتحال کے باعث قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے والے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کی بے عزتی، بدامنی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ باہمی اتحاد اور اتفاق سے لڑنے کا عزم بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے بلوچستان کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث نہ ہونے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔
60