امریکی صدارتی انتخابات ، پوٹن نے کملا ہیرس کی حمایت کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے حوالے سےمختلف شخصیات کی جانب سے امیدواروں کی حمایت کا سلسلہ جاری ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدارتی انتخابات پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے ہمیشہ مسکراتی رہنے والی کملا ہیرس کی جیت کی حمایت کی۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ بائیڈن اپنے حامیوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ کملا کی حمایت کریں، ہم بھی ان کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کملا مسکرا رہی ہیں جیسے ان کے ساتھ سب ٹھیک ہے، ٹرمپ نے تمام امریکی صدور سے زیادہ روس پر پابندیاں لگائی ہیں، کملا ہیرس آئیں تو شاید ٹرمپ کی طرح نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام اپنا صدر منتخب کریں گے اور ہم امریکی عوام کی مرضی کا احترام کریں گے۔دوسری جانب صدر پیوٹن کے تبصروں پر امریکا نے روسی صدر کو صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ صدر پیوٹن ہمارے انتخابات کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دیں اور کسی بھی طرح سے کسی کی حمایت نہ کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔