اسرائیلی بمباری،غزہ میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اہلخانہ سمیت شہید

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) غزہ سول ڈیفنس کے ترجمان نے ایک بیان میں غزہ سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عبد الحی مرسی کے جبالیہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کے خاندان کے افراد بھی شہید ہوئے۔غزہ سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ سول ڈیفنس کے 83 اہلکار شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 33 فلسطینی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں 3 ایمرجنسی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

اردن کے ساتھ مغربی کنارے کی سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں تین اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا۔ حملے کے بعد اسرائیل نے اردن کے ساتھ تمام زمینی راستے بند کر دئیے ۔دوسری جانب غزہ میں اقوام متحدہ کی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ ایک ہفتے میں غزہ میں 69 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہزاروں بچے شہید ہو چکے ہیں، اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 972 سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ 94 ہزار 761 سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔