نظرثانی اپیلیں خارج، سپریم کورٹ کا مونال ریسٹورنٹ کوہٹانے کا فیصلہ برقرار

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سپریم کورٹ نے نیشنل پارک کے علاقے میں واقع مونال ریسٹورنٹ کو ہٹانے کے فیصلے کو برقرار رکھا اور نظرثانی کی درخواستوں کو خارج کردیا۔
سپریم کورٹ نے نیشنل پارک کے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔۔
سپریم کورٹ نے لیز کے وقت مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ترجیح دینے کا آبزرویشن بھی واپس لے لیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ مونال ریسٹورنٹ، لا مونٹانا اور دیگر ریسٹورنٹس نے رضاکارانہ طور پر تین ماہ میں ریسٹورنٹ بند کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس لیے یقین دہانی کے باوجود نظرثانی دائر کرنا عدالت کا مذاق اڑانا ہے۔ یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین ہے۔
سپریم کورٹ نے سی ڈی اے سے کہا تھا کہ دیگر علاقوں میں ان ریسٹورنٹس کو ترجیحی بنیادوں پر لیز پر دیا جائے، عدالت نے قرار دیا تھا کہ نیشنل پارک ایریا میں موجود ریسٹورنٹس کو دوسری جگہوں کے ریسٹورنٹس کی لیز میں ترجیح دی جائے۔
فیصلے میں واضح کیا گیا کہ سپریم کورٹ لیز کے عمل میں اپنا ترجیحی فیصلہ حذف کرتی ہے اس لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca