قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کیلئےحکومت نے پنشن کی مدت 10 سال کر دی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)قومی خزانے پر بڑھتا ہوا بوجھ کم کرنے کے لیے حکومت نے پنشن کی مدت 10 سال کر دی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی فیملی پنشن کی مدت 25 سال اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر جرمانہ ہوگا، وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر کی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق فوت ہونے والے ریٹائرڈ ملازم کی فیملی پنشن کا حقدار معذور بچہ تاحیات فیملی پنشن حاصل کرے گا، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لیے 25 سال کی سروس لازمی ہوگی جب کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کی پنشن میں تین فیصد کمی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنشن میں نظر ثانی پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات پر کی گئی ہے، مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے فیملی پنشن میں بھی 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔