اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انتونیو گوٹیرس سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اس ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے قبل برطانوی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں گزشتہ سال کو انتہائی سخت اور انتہائی مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کا سارا سال غلبہ رہا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے کسی بھی طرح سے قبول نہیں کیا جا سکتا۔. غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کی عدم موجودگی میں اسرائیل بین الاقوامی انسانی قانون کی ڈرامائی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کے خلاف موثر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اب تک 300 سے زائد انسانی امدادی کارکن شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے ایک تہائی کا تعلق اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں سے ہے۔Antonio Guterres نے کہا کہ ہمارے پاس عدالتیں ہیں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان عدالتوں کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا جا رہا ہے اور اس طرح احتساب کا فقدان ناقابل برداشت ہے۔