امریکہ کا پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے اور ہم اس پالیسی پر قائم ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ مہلک ہتھیاروں کی حمایت کرنے والے گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا تاکہ دنیا اور ہم ان مہلک ہتھیاروں سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مہلک ہتھیاروں پر پابندی دراصل ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے، اسی لیے پابندی اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری گہری نظر ہے تاہم یہ ہمارا قریبی دوست ملک بھی رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں ایک چینی تحقیقی ادارے، ایک چینی شہری اور 3 چینی کمپنیوں پر مہلک ہتھیاروں کے مبینہ پھیلاؤ کے الزام میں پابندیاں عائد کی تھیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ چین کے تحقیقی ادارے نے مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین 3 اور ابابیل سسٹم کے آلات کی خریداری میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔