اسرائیل کا جدید ٹیکنالوجی کااستعمال،حزب اللہ کے پیجز آلات کو دھماکوں سے اڑا دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے ارکان کے پیجرز میں بیک وقت دھماکے ہوئے، رابطے کے لیے استعمال ہونے والے پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سے حزب اللہ کے 2500 کے قریب اہلکار زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے۔ حزب اللہ کے زخمی ارکان کو ہسپتال لے جایا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پیجرز دھماکے کے نتیجے میں لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے بیشتر کے ہاتھ، پاؤں، چہرے اور آنکھوں پر زخم آئے ہیں۔حزب اللہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیجرز کا دھماکہ موجودہ جنگ کے دوران سیکیورٹی کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیجرز میں دھماکوں کا سلسلہ 3 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوا اور تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں زخمیوں کے لیے جگہ کم ہے، اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں 400 سے زائد افراد کو لایا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔