توشہ خانہ کیس،عمران خان کی اہلیہ کی ضمانت پر پانچ دن میں فیصلہ ہونے کاامکان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جلد ضمانت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس کے مطابق ضمانت پر فیصلہ 5 دن کے اندر ہونا ضروری ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3 صفحات پر مشتمل محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ قومی جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ پر 3 دن اور سیشن کورٹ کو 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ دینا لازمی ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ قومی عدالتی پالیسی کے مطابق ہائی کورٹ کے لیے 7 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا ضروری ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سیشن کورٹ کے لیے د ئیے گئے وقت کا اطلاق خصوصی عدالت پر ہوگا، خصوصی جج مرکزی پالیسی مینڈیٹ کے مطابق ضمانت پر فیصلہ کر سکتا ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آئندہ 5 دنوں میں آنے کا امکان ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق ان کی درخواست ضمانت میں بلا وجہ تاخیر کی جا رہی ہے، درخواست گزار کے وکلا نے درخواست ضمانت پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca