سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 آج کابینہ میں پیش کئے جانیکا امکان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔وزارت قانون نے آرڈیننس تیار کر کے کابینہ کو بھجوا دیا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس کے مقدمات کے فیصلے کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے رکن کی عدم دستیابی کی صورت میں چیف جسٹس کسی جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکتے ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت تین رکنی کمیٹی بنچ تشکیل دئیےجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس 2024 کے نفاذ کے ساتھ ہی عدلیہ میں کسی بھی کارروائی کا ٹرانسکرپٹ تیار ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد عدالتی کارروائی ریکارڈ ہو جائے گی اور عدالتی کارروائی عوام کے لیے دستیاب ہو گی۔
سپریم کورٹ نے 11 اکتوبر 2023 کے اپنے فیصلے میں مذکورہ قانون کے سیکشن 5 کی ذیلی دفعہ 2 کو غیر آئینی قرار دیا تھا، آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت جاری حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca