جنوبی افریقہ کو مسلسل دوسری شکست،افغانستان نے ون ڈے سیریز جیت لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 312 رنز کے تعاقب میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ افغانستان نے جنوبی افریقہ کو 177 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما نے 38 رنز بنائے۔ ٹونی ڈی زورزی 31، ایڈن مارکرم 21، رضا ہینڈرکس 17، ٹرسٹن سٹبس 5، قبایومزی پیٹر 5، لونگی نگادی 3، کائل ویرین 2، وین مولڈر 2 اور جورن فارچیون 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ناندرے برجر 1 رن بنا کر ناقابل شکست پویلین لوٹ گئے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نینگالیا خروٹ نے 4 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 105 رنز بنائے۔ رحمت شاہ 50، ریاض حسن 29 اور محمد نبی نے 13 رنز بنائے۔عظمت اللہ عمرزئی 86 اور راشد خان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔پروٹیز کی جانب سے لونگی نگادی، ایڈن مارکرم، نیندرے برجر اور قبایومزی پیٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca